یو این آئی
نئی دہلی// سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو جمعرات کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں بدھ کی دیر رات خرابی صحت کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔قبل ازیں اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر کی حالت مستحکم ہے۔ اڈوانی کو جانچ کے بعد آج دوپہر ایک بجے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اڈوانی ( 96) کو پیشاب میں انفیکشن کی شکایت کے بعد کل شام 6 بجے انہیں ایمز لے جایا گیا اور تقریباً 11 بجے انہیں یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تجربہ کار لیڈر ایمس کے جیریاٹک ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے۔ اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور دوپہر ایک بجے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ اڈوانی کافی عرصے سے بڑھاپے سے متعلق صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے عوامی تقریبات میں جانا چھوڑ دیا ہے۔ عام طور پر ڈاکٹر ان کا گھر پر معائنہ کرتے ہیں، لیکن کل رات انہوں نے یورین انفیکشن کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں ایمز لے جایا گیا۔قابل ذکر ہے کہ مرکز میں تیسری بار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے سبھی لیڈر ان سے آشیرواد لینے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔