سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے امرناتھ کے عقیدتمندوںکے لئے منگل کو شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی مختلف آن لائن خدمات کا آغاز کیا۔
اُن لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے جو اِس سال کورونا وَبائی صورتحال کی وجہ سے اَمرناتھ گپھا میں جانے سے قاصر ہیں،شرائین بورڈ نے درشن ، ہوون اور پرساد سہولیت کوبذریعہ ورچوئل موڈمیسر رکھا ہے۔عقیدت مند اَپنی پوجا ، ہوون اور پرساد آن لائن بُک کرسکتے ہیں اور گپھا میں پجاری اسے عقیدت مند کے نام پر پیش کریں گے ۔ اس کے بعد پرساد عقیدتمندوںکے گھر پہنچایا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پرکہا کہ شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کی نئی آن لائن خدمات کے آغاز سے عقیدت مند گپھا میں آن لائن ورچیوئل پوجا اورہوون انجام دے سکتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے عقیدت مندوں کے لئے آن لائن پرساد بکنگ سروس بھی بڑھا دی گئی ہے۔