عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے سور پنگلا کارتک کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے سوپور میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”میں ہماری فوج کے بہادر سور پنگالا کارتک کی عظیم قربانی کو سلام کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے‘‘ ۔