Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ایل جی ملاقا ت میں براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت کوئی سنگل ٹیچر سکول نہیں ہونا چاہئے

Mir Ajaz
Last updated: March 1, 2024 12:38 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر ناہونگی :لیفٹیننٹ گورنر

 

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں’’ ایل جی ملاقات۔لائیو پبلک گریوینس ہیرنگ پروگرام‘‘ کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور اُن کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات اور متعلقہ اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر اَفسروںسے عوامی رَسائی پروگراموں پر کی گئی کاررِوائی کی رِپورٹ طلب کی۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رَسائی پروگراموں کا جائزہ لیں اور شکایات کے مؤثر اَزالے کے لئے اِصلاحی اَقدامات کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’تمام اَقدامات کو عام بھلائی کی خدمت کرنی چاہیے اور فیصلوں کو بلا خوف و خطر نافذ کیا جانا چاہیے۔‘‘اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ وقف اَقدامات کریں اور فزیکل اور سوشل کیپٹل دونوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔

 

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے، عوامی شکایات کے فوری حل، شہریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے فلاحی سکیموں کے تیز اور شفاف عمل آوری کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا اَزالہ کرتے ہوئے بالخصوص دُور دراز علاقوں میں واقع سکولوں میں اَساتذہ کو معقول بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر میں ’’ کوئی سنگل ٹیچر سکول نہیں ‘‘ کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔انہوں نے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ایل ٹی نیٹ ورک اور ڈھیلے لٹکتی بجلی کی تاروں کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ بورویل اور ہینڈ پمپ کے مؤثر کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں تک بجلی کے بنیادی ڈھانچے کا تعلق ہے وہاں ضروری مداخلت کی ضرورت ہے اُنہیں رِی ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم ( آر ڈی ایس ایس )کے تحت شامل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بارہمولہ کے علاقے اوڑی سے تعلق رکھنے والے محمد اِقبال کی جانب سے ہائیر سیکنڈری سکول پہلو پورہ کے قریب گرلز ہوسٹل کی تعمیر سے متعلق شکایت پرچیئر کو بتایا کہ بقیہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیاجائے گا اورہوسٹل کو ایک ماہ کے اندرفعال کیا جائے گا۔جموں سے تعلق رکھنے والے سہیل خان نامی ایک شکایت کنندہ نے بس سٹینڈ جموں میں ٹکٹ کاؤنٹر اور دیگر سہولیات کے کام کاج کے معاملے پر اِنتظامیہ کی توجہ مبذول کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنر، جے ایم سی کمشنر، جے ڈی اے، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بس سٹینڈ جموں اور ملٹی ٹائر پارکنگ سہولیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور لوگوں کے لئے دستیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اَقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سمب روڈ کی خستہ حالی کے بارے میں تھلورہ منڈی سانبہ کے رہائشی جشن سمبیال کی شکایت پر متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنراور اَفسروں کو جلد اَز جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ضع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے چیئر کو بتایا کہ مذکورہ سڑک پر کام رواں برس اپریل کے آخیرتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔سیکرٹری پبلک گریوینس ڈاکٹر سیّد سحرش اصغرنے’’ ایل جی ملاقات‘‘پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، اِنتظامی سیکرٹریز؛ صوبائی کمشنران ،ضلع ترقیاتی کمشنروں، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?