عظمیٰ نیوز سروس
جموں//چیئرمین افکو، GUJCOMASOL اور نیشنل کوآپریٹو یونین آف انڈیا کے سربراہ دلیپ سنگھانی نے کوآپریٹو سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈروں کے ہمراہ راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔اجلاس میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز کی کارکردگی اور قومی فیڈریشنز کی رکنیت بڑھانے کیلئے متعدد مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (HADP) میں ریٹائرڈ فوجیوں کے تجربے اور مہارت کو بروئے کار لانے، سیاحت کے فروغ کے لیے نئی فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشنز اور کوآپریٹو سوسائیٹیز کی تشکیل پر بات چیت ہوئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے اہم کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا’’یو ٹی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تعاون پر مبنی تحریک کسانوں اور ہمارے دیہات میں خوشحالی لائے‘‘۔