نیوز ڈیسک
سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیساکھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’بیساکھی کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو اپنی پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”بیساکھی فصل کی کٹائی کے موسم کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو خوشی اور خوشحالی کا پیغام دیتی ہے، یہ ملک کی ترقی میں ہمارے کسانوں کے تعاون کو تشکر کے ساتھ یاد کرنے کا بھی موقع ہے،” ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرے اور آنے والے سال میں سب کے لیے خوشحالی اور خوشی کا آغاز کرے۔
ادھر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ڈاکٹر بی آر امبیدکر کی یوم پیدائش کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ آئین ہندکے معمار ڈاکٹر بابا صاحب بھیم رائو امبید کر کی یوم پیدائش کے موقعہ پر میں سب کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ بابا صاحب نے ایک عالم ، صحافی ، ماہر تعلیم ، قانونی ماہر اور سماجی مصلح کے طورپر ہماری جمہوریت کی عمارت پرانمٹ نقوش چھوڑ ے ہیں۔ان کے عظیم نظریات امید کی کرن ہیں، سب کے لئے باہمی اعتماد ، رواداری اور تعاون پر مبنی متحد ، مساوی ، اِنصاف پسند اور انسانی معاشرے کے لئے جدو جہد کرنے کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس اِنتہائی قابل احترام دِن پر ،آئیے ہم اَپنے اتحاد کو برقرار رکھنے، مضبوط کرنے اور ایک مساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں۔