عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ملک کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی نے کارپوریٹ ایجنسی کے انتظامات کے تحت ہندوستان کے سب سے بڑے چھوٹے مالیاتی بینک میں سے ایک اے یو سمال فنانس بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ۔شراکت داری کا باضابطہ آغاز 14جولائی 2025کو مشترکہ ویب کاسٹ کے ذریعے کیا گیا جس میں دونوں تنظیموں کی سینئر قیادت کی ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب نے زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت اور بیمہ کی رسائی کی توسیع کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کی، خاص طور پر غیر محفوظ اور دیہی طبقات میں جہاں AU Small Finance Bank کی مضبوط موجودگی ہے۔ اس تعاون کے ذریعے AUسمال فائنانس بینک LICکی لائف انشورنس پروڈکٹس کی وسیع رینج بشمول Annuity، ULIP، ٹرم انشورنس اور بچت کے زمرے میں تقسیم کرے گا۔ ایل آئی سی کی 3600 سے زیادہ شاخوں اور سیٹلائٹ دفاتر کے وسیع نیٹ ورک اور اے یو سمال فائنانس بینک کے تقریبا 2500 ٹچ پوائنٹ کی مشترکہ طاقت کے ذریعے، ملک بھر میں لائف انشورنس کی رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔اس تعاون کے ساتھ دونوں ادارے مالی شمولیت کو فروغ دینے اور ہندوستان بھر میں بیمہ کے بہترین حل فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔دریں اثناء وزارت خزانہ، مالیاتی خدمات کے محکمہ حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آر ڈورے سوامی کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا(LIC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔