اوڑی//کنٹرول لائن پر کشیدگی کے پیش نظر سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی چار روزہ تجارت ایک بار پھر معطل کی گئی۔اطلات کے مطابق منگل کی صبح سلام آباد اوڑی ٹریڈ سنٹر سے 50 مال بردار ٹرکیں مظفرآباد کی طرف روانہ ہوئی مگر کمان پل کے نزدیک پاکستان کی طرف سے سرد مہری دکھانے کے نتیجے میں ان مال بردار ٹرکوں کو دن بھرانتظار کرنے کے بعد شام چار بجے واپس سلام آباد ٹریڈ سنٹر کی طرف لوٹنا پڑا۔ایس ایچ او اوڑی تبریز احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اْس پار حالات ساز گار نہ ہونے کی وجہ کمان پل پہنچ کر مظفر آباد انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے آرپار تجارت سے وابستہ ٹرکوں کمان پل سے واپس لوٹنا پڑا۔یاد رہے سوموار کو کاروان امن بس بھی معطل کی گی تھی جس دوران 14 مسافر وں کو دن بھر کمان پل اوڑی پر انتظار کرنے کے بعد واپس سرینگر کی طرف لوٹنا پڑاتھا۔