اسلام آباد //پاک فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں ڈرون کو گرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون 150 میٹر اندر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔