کپوارہ//کیرن پولیس نے ایک17سالہ نوجوان کو پیر کی شام سرحد عبور کر نے کے دوران حراست میں لیا ہے تاہم معلوم ہو اہے کہ مذکورہ نوجوان کے والدین نوے کی دہائی میں کیرن سے ہجرت کر کے مظفرآ باد چلے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہو ں نے پیر کی شام دریائے کشن گنگا عبور کرنے کے دوران ایک17سالہ نوجوان نجم الثاقب ولد وزیر کو حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ اس کے والدین 1990میں جب وادی میں حالات خراب ہوئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر ہجرت کر کے چلے گئے اور مذکورہ نوجوان نے وہا ں پر ہی جنم لیا تاہم اس کے نانا نانی اور ماما کیرن میں مقیم ہیں ۔ایس ایس پی کپوارہ چودھری شمشیر حسین خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ مذکورہ نوجوان پولیس کی تحویل میں ہے اور واقعہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ مذکورہ نوجوان کوئی جنگجو نہیں ہے تاہم نوجوان اس پار داخل ہونے کے لئے پولیس تفتیش جاری ہے ۔