مینڈھر،نوشہرہ //حدمتارکہ کے آرپارہلاکت خیزفائرنگ اورشلنگ‘‘ کے دوران’’ پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں 24گھنٹوں کے دوران 70سالہ شہری اور2نوجوان جاں بحق ‘‘ہوگئے جبکہ دیگرکئی عام شہری زخمی ہوئے ۔سرحد پر کشید گی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور ایک بار پھر مینڈھر اور نوشہرہ سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے ۔پاکستانی زیرانتظام کشمیرکے داراحکومت مظفرآبادمیں پاکستانی فوج اورمقامی پولیس ذرائع نے بتایاکہ ضلع کوٹلی کے تحت آنے والے تتہ پانی سیکٹرمیں بھارتی فوج نے سوموارکوعلی الصبح 5بجے بلاجوازطور پرگولی باری اورشلنگ شروع کردی ،جسکے دوران حدمتارکہ کے نزدیک واقع شہری آبادی والے علاقوں کونشانہ بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹرمیں سرحدی گائوں بھابھراکونشانہ بناتے ہوئے شدیدشلنگ کی ،جسکی زدمیں آکرکئی نوجوان اوردیگرعام شہری زخمی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی شلنگ کی زدمیں آکر19سالہ نوجوان اسدعلی اور18سالہ وقارزخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھے جبکہ 17سالہ شاہ زیب،35سالہ شمایلہ،14سالہ حفصہ سمیت کئی شہری زخمی بھی ہوئے ،جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ سوموار کی صبح مینڈھر منکو ٹ سیکٹر کے سر حد ی علا قہ دبڑا ج ، ساگر ہ اور بلنو ئی میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیا نہ درجہ کے ہتھیا و ں کے ساتھ ساتھ 120ایم ایم اور82اایم ایم کے ما رٹر شیل بھی داغے جن کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ۔اس دوران کئی گولے رہائشی آبادی والے علاقوں میں بھی آن گرے جن کی زد میں آکر10سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد مویشیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔فا ئر نگ شر وع ہو ئے ہی لو گ اپنی گھرو ں میں قید ہو کر رہ گئے اوروہ کئی گھنٹو ں تک گھرو ں سے با ہر نہیں نکلے ۔فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح 6بج کر 15منٹ پر شروع ہواجو 8بج کر 40منٹ تک جاری رہا۔دفاعی ذرائع نے فائرنگ اور گولہ باری کا الزام پاکستانی فوج پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی طرف سے کی گئی پہل کا بھرپور جواب دیاگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق محمد شبیر ولد نو ر محمد سکنہ دبڑ اج کے مکان پر ایک گو لہ آگرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔اس کے علاوہ محمد اشرف سابقہ سر پنچ دبڑا ج اور کر م داد کے مکانو ں کوبھی جزوی نقصان پہنچاہے جبکہ مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حالات کو سنگین دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فو ری طور پر کئی ایمبو لینس گاڑیاں موقعہ پر بھیج دیں ۔مقامی لوگوں نے پھر سے اپیل کی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر زمینیں الاٹ کی جائیں ۔وہیں نوشہرہ سیکٹر میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کاتبادلہ ہواہے ۔ لام اور دیگر سیکٹروں میں صبح آٹھ بجے سے ہی فائرنگ شروع ہوگئی جووقفے وقفے سے جاری رہی ۔اس دوران اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ لوگوں کی املاک اور مکانوں کو نقصان پہنچاہے ۔