جموں // مختصر خاموشی کے بعدراجوری میں کنٹرول لائن کے آر پار شدید گولی باری کے نتیجے میں ایک اور فوجی ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے۔ جمعہ کی شب6بجے کے قریب پاکستانی فوج نے راجوری کے سندربنی سیکٹر میں فوج کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے زبردست گولی باری کی جس پر بھارتی فوج نے جوابی گولی باری کی۔ چھمب سیکٹر کے بھٹل علاقے میں بھی سرحد پار سے فائرنگ اور شیلنگ شروع کی گئی۔ پاکستانی فوج نے اپنی پمپل نامی پوسٹ سے بھارتی فوج کی گوگا ٹو نامی پوسٹ کو شدید گولی باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں رائفل مین جیدراتھ سنگھ اور رائفل مین سچن کمار بری طرح سے زخمی ہوئے۔ تاہم جید راتھ سنگھ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔