ایل آئی سی ملازمین کا آئی پی او اور ایف ڈی آئی میں اضافے کے خلاف احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر/ جموں// ملک کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ملازمین نے جموں و کشمیر میں جمعرات کو مرکزی سرکار کے کارپوریشن میں انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) اور فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) کو بڑھانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی پی او کے ذریعے ایل آئی سی کی اپنی حصہ داری فروخت کرے گی اور ایف ڈی آئی میں 74 فیصد اضافہ کرے گی۔
کارپوریشن کے ملازموں نے حکومت کے اس اعلان کے خلاف جمعرات کو ملک بھر میں یک روزہ ہڑتال کی اور سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج بھی درج کیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *