یو این آئی
واشنگٹن //امریکہ کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ڈوج کے رکن ایلون مسک اورامریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی۔الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ، امریکہ کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ڈوج کے رکن ایلون مسک اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔کابینہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک نے مارکو روبیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، آپ نے میرے شعبہ ڈوج کے ایک اہلکار کے سوا کسی کو نہیں نکالا۔جس پر امریکی وزیرخارجہ روبیو نے جواب دیا کہ مسک سچ نہیں بول رہے، محکمہ خارجہ کے پندرہ سو ملازمین نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی ہے، پھر روبیو نے طنز کیا کہ کیا انہیں واپس بلا کرنوکری سینکال کردکھاں۔تاہم صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت کام کرگئی اور کہا کہ اسٹاف رکھنے سے متعلق حتمی اختیار مسک نہیں وزرا کا ہے، مسک کا ڈوج ادارہ صرف ایڈوائزری کردارادا کرے گا۔