نئی دلی// خزانے کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی ) کے سرینگر میں دفتر قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ڈاکٹردرابو نے ایف آئی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل سنجیا بارو کے اس فیصلے کا بھی خیر مقدم کیاہے کہ وہ سیاحت ، فوڈ پروسسنگ اور سکل ڈیولپمنٹ جیسے سیکٹروں میں ریاستی حکومت کے ساتھ اشتراک کرے گی۔وزیر خزانہ نے ریاستی حکومت ایف آئی سی سی آئی کو ریاست میں اپنا دفتر قائم کرنے اور اسے بخوبی چلانے میںبھرپور تعاون فراہم کرے گی۔