یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے ہندوستان میں شہری بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے مقصد سے ایک پانچ سالہ پہل کا اعلان کیا ہے، جس میں میٹرو کی توسیع، نئے ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آرآرٹی ایس) کوریڈورز اور شہری انفراسٹرکچر اور خدمات سمیت شہری تبدیلی میں تیسرے فریق کا سرمایہ سمیت 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کانڈا نے ہفتہ کو مودی سے ملاقات کے بعد اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ’’شہر ترقی کے انجن ہیں۔اے ڈی بی سرمایہ جمع کرے گا، ترسیل کو تیز کرے گا اور ایسے حل آگے بڑھائے گا جو ہندوستان کی شہری معیشت کو ترقی دیں گے اور لوگوں کو 2047 میں وکست بھارے کی راہ پر گامزن کریں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں سارین لون، نجی شعبے کی مالی اعانت اور تیسرے فریق کی پونجی شامل ہے۔ یہ پہل کو ہندوستان کے اہم اربن چیلنج فنڈ (یوسی ایف) کے ذریعہ چلائی جاتی ہے، جسے اے ڈی بی شہری بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سپورٹ کر رہا ہے۔ ہندوستان کے 100 شہروں میں ترقی کے مراکز، شہر کی تخلیقی بحالی اور پانی اور صفائی کے اپ گریڈ پر مکمل کیاگیا تجزیاتی کام یوسی ایف کے لئے بنیاد تیار کررہا ہے۔ اے ڈی بی بینک ایبل پروجیکٹس کو ڈیزائن کرنے اور ریاستوں اور شہری مقامی اداروں کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی مدد میں 30 لاکھ ڈالر کا عہد بھی کر رہا ہے۔اندازہ ہے کہ 2030 تک ہندوستان قصبوں اور شہروں میں 40 فیصد سے زیادہ آبادی رہے گی۔ اے ڈی بی پہلے ہی 22 ریاستوں کے 110 سے زیادہ شہروں میں پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ہاؤسنگ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں پر کام کر چکا ہے اور اس کے فعال شہری پورٹ فولیو میں 5.15 ارب ڈالر کے 27 قرضے ہیں۔ شہری نقل و حمل میں، پچھلی دہائی کے دوران اے ڈی بی نے دہلی-میرٹھ آرآر ٹی ایس، ممبئی میٹرو، ناگپور میٹرو، چنئی میٹرو اور بنگلورو میٹرو سمیت آٹھ شہروں میں 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے میٹرو پروجیکٹس اور آرآرٹی ایس کے لئے 4 ارب ڈالر کا عہد کیا ہے، جس سے بھیڑ اور اخراج میں کمی آئے گی نیز معذوری کے شکار افراد سمیت کمزور آبادی کے لئے رسائی میں اضافہ ہوگا۔اے ڈی بی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے، پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے اور خاص طور پر ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے معیاری ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے قومی صنعتی تربیتی انسٹی ٹیوٹ اپ گریڈنگ پروگرام کے ذریعے مہارت کی ترقی میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔