یواین آئی
احمدآباد/ہندوستان 44 سال بعد اگلے سال احمدآباد میں ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (اے ڈبلیو ایف) نے بدھ کے روز یہ معلومات دیں۔ ہندوستان نے پچھلی بار 1982 میں نئی دہلی میں ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔ سال 2026 میں یکم سے 10 اپریل تک چلنے والی اس چیمپئن شپ میں ایشین پلیٹ فارم پر ہندوستان کی ویٹ لفٹنگ کے لیے ایک تاریخی واپسی ہوگی۔ ازبکستان کے تاشقند میں 2024 میں ہونے والی اے ڈبلیو ایف کانگریس میں اس چیمپئن شپ کو گجرات کے گاندھی نگر کو مختص کیا گیا تھا، لیکن اب اس کے انعقاد کے مقام کو تبدیل کر کے احمدآباد کر دیا گیا ہے ۔یہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) کی طرف سے شروع کیے گئے نئے ویٹ کیٹیگریز کے تحت منعقد ہونے والی پہلی ایشین چیمپئن شپ بھی ہوگی۔ اس سے عالمی سطح پر کھیل کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ چیمپئن شپ ہندوستانی ویٹ لفٹرز کی نئی نسل کو پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔