عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//تیسری ایشیائی جونیئر پینکاک سلات چمپئن شپ 25 سے 30 ستمبر تک سرینگر میں منعقد ہوگی۔انڈین پینکاک سلات فیڈریشن پینکاک سلات فیڈریشن آف ایشیا، انٹرنیشنل پینکاک سیلات فیڈریشن اور وزارت کھیل اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے تعاون سے اس ایونٹ کا اہتمام کرے گی۔انڈین پینک سیلات فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا، “اس ایونٹ میں 12 شریک ممالک سے 300 کھلاڑیوں، کوچز اور عہدیداروں کے آنے کی توقع ہے۔”چیمپئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کیٹیگریز میں ٹنڈنگ (میچ/فائٹنگ)، تنگگل، سولو (سنگل پلیئر آرٹسٹک)، گینڈا(دو کھلاڑیوں کی آرٹسٹک ٹیم) اور ریگو (تھری پلیئر آرٹسٹک ٹیم)شامل ہیں۔