عظمیٰ نیوز سروس
دبئی//ہندوستان نے ایشیا کپ کے اپنے دوسرے میچ میں رویاتی حریف پاکستان کو 7وکٹ سے کراری شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے کئے گئے 127رن کے تعاقب میں بھارت نے 3وکٹیں کھوئیں اور 16اوور میں ہی 131رن بنا کر تاریخی جیت رقم کی۔ بھارت کی جانب سے سوریہ کمار یادو نے 37گیندوں پر 47رن بنائے جبکہ اوپنر ابھشیک شرما نے 13گیندوں پر 31رنوں کی دھواں داری پاری کھیلی۔ تلک ورما بھی 31رن بنا کر سائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بھارت کی تینوں وکٹیں پاکستان کے سپنر سائم ایوب نے حاصل کیں۔ اس سے پہلے ۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا ئے ہیں اور ہندوستان کو 128 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں ہاردک پانڈیا نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سلامی بلے باز صائم ایوب کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ اس کے بعد دوسرے اوور میں بمراہ نے بھی پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے محمد حارث کو آوٹ کردیا ۔ پاکستان کو پہلا جھٹکا ایک کے اسکور پر اور دوسرا جھٹکا چھ کے اسکور پر لگا ۔ اس کے بعد پھر کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل نے پاکستانی بلے بازوں کے ہوش اڑا دئے ۔ اکشر پٹیل نے پہلے فخر زمان کو آوٹ کیا اور پھر سلمان آغا کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔ فخر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ سلمان آغا صرف 3 رنز ہی بنا سکے ۔