نئی دہلی//ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے کورونا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کو 1.5ارب ڈالر کا قرض دے گا۔اے ڈی بی کے صدر ماساسوگو اساکاوا نے کل یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی نے کی جانب سے کورونا وائرس کے فوری تدارک کے لئے یہ قرض دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی حکومت ہند کو بھرپور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔یہ قرض فوری بنیاد پر دیا جائے گا جو غریب اور معاشی لحاظ سے کمزور افرادکو معاشرتی تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ممبر ترقی پذیر ممالک کے لئے گذشتہ 13اپریل کو 20 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔