اوڑی//اوڑی میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے قریب ڈیڑھ ماہ قبل ایشم نامی گائوں سے چاکرہ تک ساڑھے تین کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا مگر مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر الزام عائد کیا کہ محکمہ ایک غیر آبادی علاقہ میں سڑک کی تعمیر کر رہا ہے جس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ایشم کے سرپنچ فیاض احمد عباسی نے بتایا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو ایشم میں شاہراہ سے چاکرہ گاوں تک سڑک تعمیر کرنا تھا لیکن محکمہ ایک ایسے علاقہ میں سڑک تعمیر کررہا ہے جہاں آبادی ہی نہیں ہے۔