ہندوستان میں تجارتی امکانات کا فائدہ اٹھائیں روسی صنعتیں:وزیر اعظم
نئی دہلی//ہندوستان اور روس نے اپنے خصوصی اور اسٹریٹیجک تعلقات کو نئی جہت دیتے ہوئے آج باہمی تعاون کے آٹھ معاہدوں کے علاوہ دفاعی شعبے میں نہایت اہم ایر ڈیفنس سسٹم ایس 400میزائل کے سودے پر دستخط کئے اور دہشت گردی سے مقابلہ ، ماحولیاتی تبدیلی اور ہند بحرالکاہل خطہ میں باہمی تال میل کو فروغ دینے کے عزم مصمم کا اظہار کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کو فرو غ دینے اور روس کے سخالین سے ہندوستان کو سپلائی بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان انیسویں ہندروس اقتصادی چوٹی میٹنگ کے دوران یہ فیصلے کئے گئے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان جن آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان میں صلاح و مشورہ کے پروٹوکول کو وسعت دینے ، نیتی آیوگ اور روس کے اقتصادی تعاون کی وزارت کے درمیان تعاون، خلاء کے شعبے میں اسرو اور روسکاسموس کے درمیان تعاون، ریلوے ، نیوکلیائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور چھوٹی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ فرٹیلائزر کے شعبے میں انڈین پوٹاش لمیٹیڈ اور فوس ایگو کے درمیان معاہدہ پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ میٹنگ کے بعدمسٹر مودی اور مسٹر پوتن کے بیانات میں ایس 400 میزائیل ڈیفنس سسٹم کے سودے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا لیکن بعد میں جاری مشترکہ بیان میں اس سودے پر دستخط ہونے کی جانکاری دی گئی۔ اس خصوصی رشتے کے لئے مسٹر پوتن کی شخصیت سے ان تعلقات کو مزید توانائی ملے گی۔ اور ہمارے درمیان مستحکم دوستی مزید مستحکم ہوگی اور ہماری خصوصی اور اسٹریٹیجک شراکت کوئی نئی بلندیاں حاصل ہوں گی۔'' مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات کی یہ توسیع ہمارے تعاون کو ماضی کے کچھ محدود دائروں سے باہر لے جائے گا۔ اس سے ہمارے تعلقات کے اہم بنیادی ستون مزید مضبوط ہوں گے ۔ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں روس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا '' ہمارا خلاء میں اگلا ہدف ہندوستان کے گگن یان میں ہندوستانی خلا بازوں کو بھیجنا ہے ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ مسٹر پوتن نے اس مشن میں روس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مشترکہ بیان میں ایس 400 میزائیل سودے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے اس سودے کو حتمی شکل دئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ دونوں فریقین نے ہندوستان اور روس کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون میں اضافہ کرنے کے عزم کو دہرایا جو طویل مدت سے اعتماد اور باہمی مفادات پر مبنی ہے ۔ دونوں فریقین نے فوجی تکنیکی آلات کے مشترکہ پیداوار اور ریسرچ پروجیکٹوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مسٹر پوتن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو وہ انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ آج کی میٹنگ میں دونوں ملکویں کے درمیان تمام پہلووں بات چیت ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کے لئے کئی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ہند۔ روس کی کمپنیوںکو دفاعی پیداوار ، نیوکلیائی، توانائی، طبی، بنیادی ڈھانچے اور آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان میں تجارتی امکانات کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے روسی صنعتوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ مسٹر مودی نے یہاں ہندوستان۔روس کی صنعت کاروں کی ایک مشترکہ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات اب خریدار۔فروخت کنندہ سے آگے جاچکا ہے اس لئے روسی صنعتوں کو ہندوستان میں پیداوار کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔یو این آئی ۔یو این آئی