سرینگر//ایس کے آئی سی سی میں کل اپنی نوعیت کے پہلے سٹیٹ سکل ڈیولپمنٹ مشن کے دوروزہ لیڈر شِپ اور کیپسٹی بلڈنگ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔جس سے سینئر سطح کے آفیسران اور وادی کے نوجوان صنعتکاروں نے شرکت کی۔پروگرام کے انعقاد کے لئے برج انٹرنیشنل نے تعائون دیا۔پروگرام کے دوران سرکاری آفیسران کی اس بات کے لئے مزید دلچسپی بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا گیا کہ وہ ٹرانسفارمیشنل ویژن اور سٹریٹیجیز سے ریاست میں عوام کے لئے بہتر فیصلوں کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔پروگرام کے دوران صنعتکاروں کو نئے تیکنیکوں کے بارے میں جانکاری دینے اور انہیں کاروبار میں وسعت،بزنس ڈیولپمنٹ منیجمنٹ اورمارکیٹنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔برج انٹرنیشنل سنگاپور ،ای وائی سنگاپور اینڈ منن ٹرسٹ ہانگ کانگ کے ماہرین 40شرکأ کو بزنس سیکٹر اورگورنمنٹ محکموں میں تربیت دے رہے ہیں۔