وی اوآئی
سرینگر//ایس ڈی کالونی ، گلاب کالونی بٹہ مالو سرینگر میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامناکرنا پڑرہاہیں سرینگر شہر کے بیشتر علاقوںمیں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے باعث شہری آبادی طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کررہی ہیں۔اس بیچ ایس ڈی کالونی ، گلاب باغ کالونی بٹہ مالو سرینگر کے مقامی لوگوںنے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کالونی کے گھروں کے نلوں میں پانی کی ایک بوند بھی نظر نہیں آتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ ایک شہری ظہور احمد نے بتایا کہ پانی کی قلت کے بارے میں کئی بار محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ ذمہ داروں سے بات کی گئی لیکن انہوںنے خالی یقین دہانیوں کے سوا زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی نے لوگوںکو ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ ایس ڈی کالونی ،گلاب کالونی کے لوگوںنے اب پی ایچ ای کے چیف انجینئر اور دیگر افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور علاقہ کے لوگوں کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔