جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے سٹیٹ واٹر ریسورسس ریگولٹری اتھارٹی کے نئے مقرر کئے گئے چیئرپرسن اور ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہ ایک سادہ تقریب میں دلایا۔ چیف سیکرٹری نے شری پرمود جین کو چیئرپرسن اورکنیز فاطمہ ، روی منگوترا اور احمد مظفر لنکر کو اتھارٹی کے ارکان کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔چیف سیکرٹری نے چیئر پرسن اور ارکان کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان کی کامیاب مدت ملازمت کی تمنا ظاہر کی۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کو اتھارٹی کے ساتھ قریبی تال میل رکھ کر کام کرنے کے لئے کہا تاکہ اتھارٹی موثر طور اپنے فرائض ادا کرسکے۔ریاستی کابینہ کی منظور کے بعد پرمود جین کو ایس ڈبلیو آر آر اے کے چیئرپرسن اور محترمہ کنیز فاطمہ ، روی منگوترا اور احمد مظفر لنکر کو بطور ارکان ایس آر او 458بتاریخ 26-10-2017کے تحت مقرر کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ، سیکرٹری صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔