سرینگر//ایس پی کالج سرینگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کے شعبہ بلڈ بنک کے اشتراک سے خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کیمپ کا افتتاح کالج کی پرنسپل نے کیا جنہوں نے اس نوعیت کے کیمپوں کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس نیک عمل کیلئے پیش پیش رہنے والے رضا کاروں کو سراہا ۔ قریباً 45 طلاب اورکالج کے عملے کے 5 ارکان نے خون کا عطیہ دیا ۔ جی ایم سی سرینگر اور ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور تکنیکی عملے نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ۔