سرینگر//سری پرتاپ کالج سرینگر میں بائیو انفارمیٹکس اینڈ ڈرگ ڈیزانئنگ کے بنیادی طور طریقوں پر ریاستی سطح کا دوروزہ ورکشاپ کل شروع ہوا۔کالج کے بائیو ٹیکنالوجی اوربائیو انفارمیٹکس شعبے کی طرف سے منعقد کئے گئے اس ورکشاپ کا مقصد شرکأ کو بائیو انفارمیٹکس آلات اورتربیت کے علاوہ صحت، زراعت، پروٹیومیکس اورجنومیکس میں استعمال کے لئے جانکاری فراہم کرنا ہے۔افتتاحی دن کے موقعہ پر کئی مقررین نے بائیو انفارمیٹکس اورڈرگ ڈیزائنگ کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔مقررین نے تحقیق کی اہمیت اوراس کی عملی جانکاری کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔بعد میں شرکأ نے مقالے بھی پیش کئے جن میں مختلف ڈیٹابیس آف سمال مالیکولز اوردیگر پہلو بھی متعارف کئے گئے۔