سرینگر// نارتھ ایسٹ ریجن کے ماہر ایس پی کار آئی پی ایس ( ریٹائیرڈ )نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کو اپنی کتابوں کا ایک سیٹ پیش کیا ان کتابوں میں’’ نارتھ ایسٹ کرسیبل ، جیو پالیٹکس ، ایتھنسٹی اور ٹرمائیل شامل ہیں ‘‘۔ گورنر نے ایس پی کار کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئیء اُن کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔ ادھرپونچھ سے آئے ہوئے ایک 13 ممبری ڈیلی گیشن ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی کی قیادت میں یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا ۔ ڈیلی گیشن نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کو معیاد بند طریقے پر مکمل کرنے میں اپنا تعاون دیں تا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے طلاب کو اعلیٰ تعلیی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ انہوں نے علاقے میں فوری طور کمیونٹی بنکروں کی تعمیر اور ایمبو لینسوں کی فراہمی و دیگر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ گورنر نے ڈیلی گیشن کے تمام مطالبات بغور سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اُن کے مطالبات ریاستی و مرکزی حکومتوں کے ساتھ اٹھائیں گے۔