جموں//ایس پی سٹی نارتھ جموں ونود کمار نے میریڈین پلیس جموں میں پولیس پبلک میٹ کاانعقاد کیاجس میں میٹاڈور آپریٹوں، تاجروں، اورمعززشہریوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر جموں شہرمیں ٹریفک جام ، تیزرفتارڈرائیونگ، جگہ جگہ گاڑیوں کارکنے اور مسافروں سے متعلق مسائل پرغورخوذ کیاگیا۔ ایس پی سٹی نے شرکاء پر پولیس کوتعاون دینے پرزوردیا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ونود کمارنے تیزرفتاری سے ہونے والے حادثات کوروکنے کیلئے ٹریفک پولیس کوتعاون دیاجائے۔ انہوں نے شرکاکوکریکٹرویری فکیشن 3 دنوں کے اندر، سروس ویری فکیشن 7 دنوں کے اندر ، پاسپورٹ ویری فکیشن کیلئے10 دنوں کے اندرپولیس کی خدمات دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے ایچ ایس اوزسے کہاکہ وہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ میٹنگ میں وویک شیکھرایس ڈی پی اوسٹی نارتھ جموں، ایس آئی دھیرج ناگپال ، ایس ایچ او پولیس سٹیشن پکاڈنگا کے علاوہ وجے سنگھ چب، راج کمار چوہدری، پردیپ کپور، ویشنودت، ہرجیت سنگھ، دلپریت سنگھ بھی موجودتھے۔