سوپور//ڈی پی او سوپور میںحال ہی میں ترقی پانے والے سب انسپکٹر کوایس پی سوپور سدھانشو ورمانے ایس ڈی پی او سوپور فرقان قادرکے ہمراہ نئے رینک سے نوازا جنہوں نے اس کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی سوپور نے نئے ترقی پانے والے افسر اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور ان سے امید ظاہر کی کہ وہ مزید جوش و جذبے اور اعلیٰ ترین لگن کے ساتھ کام کرتے رہیںگے۔رنگا رنگ تقریب کے دوران نئے ترقی پانے والے افسر نے اپنے اگلے عہدے اور بروقت ترقی دینے پر محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسی جوش اور ولولے سے کام کرنے کا عہد بھی لیا۔