ترال//ترال میں ایک ایس پی او مشتبہ جنگجوئوں کے حملے میں بال بال بال بچ گیا۔قصبہ سے سات کلومیٹر دو لرو جاگیر میں جنگجوئوں کا ایک گروپ ایس پی او محمد اسحاق بٹ ولد غلام محی الدین بٹ کے گھر میں داخل ہوا اور وہاں سے اسحاق کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ معلوم ہو اہے کہ اسحاق جنگجوئوں کو دیکھتے ہی وہاں سے فرار ہوا ۔ اس کے بعد جنگجوئوں نے اس پر چند فائر بھی کئے تاہم ایس پی او فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔ فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ۔