عظمیٰ نیوزسروس
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اتوار کو ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی بے ہوش ہونے سے موت ہوگئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈی پی ایل پلوامہ میں تعینات ایک ایس پی او شیراز احمد ساکنہ پلوامہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔