Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ایس سی، ایس ٹی مخالف ترمیم شدہ بل، سپریم کورٹ کا مرکز سے جواب طلب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ایس سی/ایس ٹی مظالم مخالف ترمیم شدہ بل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سماعت کے لئے جمعہ کو منظور کرلیا حالانکہ عدالت عظمی نے اس کے نفاذ پر روک لگانے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے وکیل پرتھوی راج چوہان اور پریا شرما کی عرضی کو سماعت کے لئے منظور تو کرلیا ہے لیکن ترمیمی قانون کی عمل آوری پر پابندی لگانے کا حکم دینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس مشرا نے کہا'' مرکزی حکومت کا رخ جانے بغیر قانون کی عمل آواری پر پابندی لگانا مناسب نہیں ہوگا'' اس کے ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے چھ ہفتوں کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ عدالت عظمی نے گذشتہ 20 مارچ کو اپنے ایک فیصلے میں ایس سی ایس ٹی قانون کے غلط استعمال پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے دفع 18 کے ان التزامات کو منسوخ کردیا تھا جس کے تحت ملزم کو فورا گرفتار کرنے ، فورا مقدمہ درج کرنے اور پیشگی ضمانت نہ دینے کی سہولت تھی۔عدالت نے ان التزامات کو منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس سی/ایس ٹی انسداد مظالم قانون میں شکایت ملنے کے فورابعد کیس درج نہیں ہوگا۔ پولیس سب انسپکٹر یا اس رینک کے افسران پہلے ہی شکایت کی ابتدائی جانچ کرکے پتہ لگائیں گے کہ معاملہ جھوٹا یا بد نیتی پر مبنی تو نہیں ہے ۔اس کے علاوہ اس قانون میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو فورا گرفتار نہیں کیا جائے گا،سرکاری ملازم یا عام شہری کی گرفتاری سے قبل ایس ایس پی کی منظوری لی جائے گی۔اتنا ہی نہیں عدالت نے ملزم کی پیشگی ضمانت کا بھی راستہ کھول دیا تھا۔عدالت کے اس فیصلے کا کھلے طور پر زبردست طریقے سے سیاسی مخالفت کی گئی تھی اور مختلف سیاسی جماعتوں نے اس سے قانون کے کمزور ہونے کی بات کہی تھی۔اس کے بعد دو اپریل کو ملک گیر پیمانے پر اس کی مخالفت میں احتجاج اور ہڑتال کیا گیا تھا،مرکزی حکومت نے اس پر نظر ثانی کی عرضی داخل کی تھی جو اب بھی عدالت میں زیر التوا ہے لیکن بعد میں بھاری سیاسی دباؤ کی وجہ سے حکومت نے سرمائی اجلاس میں پارلیمنٹ میں اس ضمن میں ترمیمی بل پیش کیا اور دونوں ایوانوں سے پاس بھی کرا لیا۔ترمیمی قانون کے تحت دفع 18(اے ) جوڑکر عدالت کے ذریعہ منسوخ کئے گئے دفعات کو پھر سے بحال کرنے کا التزام کیا گیا ہے تاکہ قانو ن کو اصل شکل میں لایا جا سکے ۔اس کی قانونی حیثیت کو عرضی گذاروں نے چیلنج کیا ہے ۔یو این آئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار
تازہ ترین
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک حادثہ ،خاتون شدید زخمی
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 10 مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: چھ ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان

July 18, 2025
برصغیر

بہار میں ترقی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں: مودی | کسانوں کی آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیح

July 18, 2025
برصغیر

۔100 سکولوں کوبم سے اُڑانے کی دھمکی | دہلی سے بنگلورو تک افرا تفری بیشتر سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترین

پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?