عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے منگل کو ایس جے ایم گیلانی(آئی پی ایس)کو اسپیشل ڈی جی کوآرڈینیشن پی ایچ کیو کے طور پر مقرر کیا ہے۔حکومتی حکم کے مطابق1994 کے آئی پی ایس افسر ایم ڈی( جے اینڈ کے پولیس ہائوسنگ کارپوریشن) کا چارج سنبھالے رہیں گے۔ گیلانی کے پاس کمانڈنٹ جنرل، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف، جموں و کشمیر کا اضافی چارج بھی تھا۔اس کے علاوہ آلوک کمار، آئی پی ایس (1997)، ڈائریکٹر، جے اینڈ کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو کمانڈنٹ جنرل، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔