سرینگر/ٹی ای این/سٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ 7 ستمبر 2025 کو بینک کی متعدد آن لائن خدمات شیڈولڈ مینٹی ننس کے باعث کچھ وقت کیلئے معطل رہیں گی۔ متاثر ہونے والی سہولیات میں انٹرنیٹ بینکنگ، ریٹیل و مرچنٹ سروسز، یونو لائٹ ، سی آئی این بی ،یونو بزنس ویب و موبائل ایپ اور یونو شامل ہیں۔بینک کے مطابق یہ خدمات 7 ستمبر کو رات 1 بج کر 20 منٹ سے 2 بج کر 20 منٹ تک دستیاب نہیں رہیں گی۔ تاہم اس دوران صارفین یو پی آئی لائٹ اور اے ٹی ایم خدمات باآسانی استعمال کر سکیں گے۔ایس بی آئی نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت کے دوران ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے اپنی آن لائن لین دین کی منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں۔قومی پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کے مطابق یو پی آئی لائٹ چھوٹی مالیت کی ادائیگیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔