جموں//شری ماتا ویشنو دیوی کالج آف نرسنگ کی جانب سے شری ماتاویشنو دیوی یونیورسٹی میں ”نرسنگ منیجمنٹ اور لیڈر شپ “کے موضوع پر2۔روزہ سی این ای پروگرام کا پیر کے روز آغاز کیا گیا ۔ سی این ای پروگرام میں جے اینڈ کے ریاستی نرسنگ کونسل کے تسلیم شدہ 27 نرسنگ کالج اور ہسپتال شرکت کر رہے ہیں،جو 8 کریڈٹ گھنٹوں پر مشتمل ہے۔پروگرام کا مقصد صحت مند ماحول اور مثبت کام کرنے کی جگہ کی اہمیت کو پھیلانا ہے۔ممبر ایس ایم وی ڈی و چیر مین گورننگ باڈی میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس کے شرما اس مقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نےCNE پروگراموں کی اہمیت کو اجا گر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نرسنگ تعلیم کا ایک اہم حصہ ہے،جو نرسنگ شعبہ میں تازہ ترین جانکاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ CNE کے شرکا پروگرام کے ریسورس پرسن کی جانکاری اور ماہرانہ صلاحیتوں سے کافی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ریٹائرڈ)ڈاکٹر من موہن ہرجائی SMVDCoN نے پروگرام کا روایتی چراغ روشن کیا اور ماہر مقررین ، پیشہ وارانوں، دانشوروں و دیگر شرکا کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے سی این ا ی پروگرام منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔پرنسپل SMVDCoN, ڈاکٹر شیلاکینئی نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔پروگرام میں امیٹی یونیورسٹی گوڑ گاﺅںکی صلاح کارپروفیسر رتنی بھان ٹھسو ،کارڈی نیٹر نرسنگ پروگرام پروفیسر (ڈاکٹر) پٹی کول ، پرنسپل کالج آف نرسنگ ،ڈی ا یم سی ،لدھیانہ پروفیسر ترزا جیون اور فیکلٹی آف منیجمنٹ شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی ایسو سیٹ پروفیسر ڈاکٹر سوربھ نے بھی شرکت کی۔سوپریہ، سوشما ،آرتی ،پریتی ، اور پرینکا سی این ای پروگرام کی آگنائزنگ کمیٹی کے ممبران تھے۔