سرینگر/سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں۔
یہ ہڑتال ''غلط رویہ'' رکھنے والے کارپوریٹروں کیخلاف ایکشن لینے کے حق میں کی جارہی ہے۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال منگلوار سے جاری ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق شہر میں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں یہاں تک کہ شہر کے مرکز،لالچوک میں بھی گندگی واضح طور نظر آرہی ہے ۔