نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کمشنر اطہر عامر خان نے کارپوریشن کے 5حاضر سروس اہلکاروں کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند کے تحت قابل سزا جرائم کے لیے قانونی کارروائی کی منظوری دیدی۔ استغاثہ کی منظوری ACB کو مزید کارروائی کرنے کے قابل بنائے گی۔ ان اہلکاروں میں وارڈ آفیسرز، بلڈنگ انسپکٹر اور سابق چیف انفورسمنٹ آفیسر شامل ہیں۔