ایس ایم سی اور پولیس کا مشترکہ سکارڈ شہر میںپھر نمودار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// شہر میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے ناجائز تجاوازت ہٹانے کی مہم شروع کرتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن نے بدھ کو سول لائنز اور کئی معروف بازاروں میںچھاپڑی فروشوں کو ہٹا دیا ۔ شہر کے بازاروں اور مصروف ترین سڑکوں پر دکانداروں اور خوانچہ فروشوں کی طرف سے غیر قانونی طور پر قبضے کی وجہ سے جہاں شہر میں آئے روزٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے وہیںفٹ پاتھوں پر راہگیروں کا عبور و مرور ناممکن بن کر رہ گیا تھا۔ سرینگر مونسپل کارپوریشن اور پولیس کے مشترکہ سکارڈ نے ڈلگیٹ،لل دید اسپتال،جہانگیر چوک،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ،ناز کراسنگ،کرن نگر اور بٹہ مالو میں دکانداروں کی طرف سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھی گئی اشیاء اور ساز و سامان کو ضبط کیا جبکہ سڑکوں کے کناروں پر چھاپڑی فروشوں کی طرف سے لگاے گئے بیڈوں کو ہٹا دیا ۔ایس پی ٹریفک اور ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ آف پولیس کے علاوہ سرینگر مونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں سکارڈ نے دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں کو متنبہ کیا کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ جمانے سے گریز کریں ۔سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑک کناروں اور فٹ پاتھوں پر اپنی دکانوں کا مال سجا کر نہ رکھیںاور لوگوں کے عبور و مرور میں رخنہ نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے  خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *