جموں// شری مہاراجہ گلاب سنگھ(ایس ایم جی ایس ) ہسپتال کا 74 واں یوم تاسیس منانے کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیا ۔یہ ہسپتال 6 مئی 1943 کو قائم ہواتھا اوراسے جموں کاسب سے قدیم ہسپتال بھی کہاجاتاہے۔ اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں وزیر صحت وطبی تعلیم بالی بھگت مہمان خصوصی جبکہ ایم ایل اے جموں ایسٹ راجیش گپتامہمان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر بالی بھگت نے مہاراجہ گلاب سنگھ کے مجسمہ پرپھول مالائیں چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی تعمیروترقی میں مہاراجہ کارول ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے ہسپتال کے طبی ونیم طبی عملے سے تندہی سے خدمات کی انجام دہی کی تلقین کی۔قبل ازیں وزیرموصوف نے ہسپتال کی مختلف وارڈوں کادورہ کرکے مریضوں کودی جارہی سہولیات کاجائزہ لیا۔ اس دوران راجیش گپتا نے ہسپتال کیلئے ایمبولینس ودیگرمشینری حلقہ ترقیاتی فنڈز میں سے دینے کابھی اعلان کیا۔اس موقعہ پر ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر داراسنگھ نے ہسپتال کی حصولیابیوں کاخلاصہ بھی پیش کیا۔اس دوران تقریب میں کمشنرسیکریٹری ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرپون کوتوال، پرنسپل جی ایم سی ، ڈاکٹر سنندا رینہ ، پرنسپل ڈینٹل کالج، ڈاکٹررومیش سنگھ سیکریٹری دھرمارتھ ٹرسٹ اجے سنگھ جموال، ایچ اوڈیز گھنیشام دیو گپتا، ڈاکٹر سنیل کوتوال، ریکھاہریش ڈینگ،جی ایم سی اورایس ایم جی ایس کے سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹررومیش گپتا، ڈاکٹرداراسنگھ، ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایس ایم ، ڈاکٹررویندرگپتا، ڈی ایم ایس ، ڈاکٹرمیناکشی کوتوال ودیگرڈاکٹربھی موجودتھے۔