عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے ایس ایس پی نریش سنگھ جموال کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کو منظوری دے دی ہے، جو آئی آر 13ویں بٹالین کے کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔اس سلسلے میں پرنسپل سیکریٹری داخلہ چندریکر بھارتی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کو منظوری دی گئی ہے اور اس کا اطلاق 31مئی 2025 سے ہوگا۔