جموں//ایس ایس پی جموں ڈاکٹرسنیل گپتا نے ضلع پولیس لائن میں دربارموئو اورریاست کے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران ضلع جموں کے تمام ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوزنے شرکت کی۔ اس موقعہ پر متعلقہ حدود میں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں افسران نے جانکاری دی۔ ایس پی ڈی پی اوزنے کہاکہ حالات کوخراب کرنے والے عناصر پرکڑی نگاہ رکھی جارہی ہے اوردربارموئو سے متعلقہ علاقوں کادورہ کرکے جائزہ لیاگیا ہے تاکہ امن دشمن عناصرسے نمٹاجاسکے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ڈاکٹرسنیل گپتا نے تمام ایس ڈی پی اوزکو ہدایت دی کہ وہ دربارموئوکے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اورسیکورٹی کومزید چاک وچوبنداورمتحرک بنایاجائے تاکہ دربارموئوسے منسلک ملازمین کو کسی دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے۔