جموں//ایس ایس پی جموں ڈاکٹرسنیل گپتانے یہاں پولیس سب ڈویژن سٹی نارتھ جموں میں جرائم کاجائزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ طلب کی۔ چیف پراسی کیوٹنگ آفیسرپرشانت مہاجن، ایس ڈی پی اوسٹی نارتھ ورون جنڈیال ،ڈی ایس پی (پروبیشنری ) پرینکا کماری ، ایس ایچ اوز پولیس سٹیشن پیرمٹھا ،پکاڈنگا،سٹی ، بس سٹینڈ اورپولیس چوکیوں کے انچارج بھی میٹنگ میں موجودتھے۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے پولیس سٹیشنوں کے کام کاج کاجائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران حادثاتی معاملوں کی تحقیقات، گاڑیوں کی چوری کی روکتھام ، گمشدہ اشخاص کی بازیابی ، اوردیگرمعاملے خصوصی توجہ کے حامل رہے ۔ایس ایس پی نے گھنائونے جرائم کے معاملوں کاذاتی طورسے جائزہ لیااورسبھی پولیس سٹیشنوں اورپولیس پوسٹوں کوہدایات دیں کہ وہ اپنی حدود کے اندرگشت کاکام تیزکریں اورجرائم پیشہ افرادپرکڑی نگاہ رکھیں تاکہ عام لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکے۔