جموں//جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے کل شام چیئرمین ڈاکٹر سمرندیپ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ 134 ویں بورڈ میٹنگ کے دوران90 سلیکشن فہرستیں جاری کرنے کو منظوری دی۔جن اسامیوں کے لئے فہرستیں جاری کی گئیں اُن میں جونئیر اینڈ سنیئر کرافٹس انسٹرکٹر، خزانہ محکمہ کے اکاؤنٹس اسسٹنس برائے ڈوڈہ، کٹھوعہ،اننت ناگ، اودہمپور، راجوری، پلوامہ،بڈگام اور کپواڑہ اضلاع۔ یہ اسامیاں سروس رِٹ پٹیشن کی وجہ سے رُکی پڑی تھیں اور ان پر فروری2017 میں حتمی فیصلہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جونئیر سٹاف نرس،( ڈوڈہ) وٹرنری فارمسسٹ کٹھوعہ کی فہرستیں بھی جاری کی گئیں۔ یہ اسامیاں ایڈورٹائزمنٹ نمبر07 آف2010 ، ایڈورٹائزمنٹ نمبر1 آف2013 ، ایڈورٹائزمنٹ نمبر01 آف2014 ، ایڈورٹائزمنٹ نمبر05,06,07 آف2015 اور ایڈورٹائزمنٹ نمبر03 آف2016 ۔بورڈ کی میٹنگ میں بورڈ کے ارکان بشمول پروفیسر تسلیم پیر، ایم ایس ملک، راہل شرما، مشیر احمد مرزا، انل کول، ڈاکٹر نروپا رائے اور محمد سلیم ملک موجود تھے۔بورڈ نے پچھلے تین برسوں کے دوران لگ بھگ17 ہزار اسامیوں کی بھرتی عمل میں لائی ہے۔