سرینگر//13ویں بٹالین ایس ایس بی صورہ نے ایس ایچ کیو (سپیشل آپریشنز) کے تحت نوشہرہ میںایک طبی کیمپ لگایا ،جس دوران 160مرد، 110خواتین اور81بچوں سمیت 351مریضوں کا ملاحظہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ (میڈیکل) مشتاق احمد ملا اور ڈاکٹر سید سجاد حسین، میڈیکل آفیسر لیپروسی اسپتال لال بازار اور ڈاکٹر شانی معصوم (لیڈی ڈاکٹر) پی ایچ سی، علمگری بازار زیڈی بل مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے موجود تھے ۔ایس ایس بی کی طرف سے اسی طرح کا ایک کیمپ گنڈ حسی گھاٹ لاوے پورہ میں لگایا گیاجس میں المزمل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جارے تییم خانہ کے 35بچوں میں برتن(سٹیل پلیٹ، گلاس، جگ، بالٹین، چمچے اور پریشر کوکر)، ملبوسات(ٹریک سوٹ، باڈی وارمر سیٹ، جراب اور جوتے) اور سٹیشنری اشیاء تقسیم کئے گئے۔ مقامی کاروباری شخص محمد جاوید نے بھی معاونت کی اور سکول بیگ، جوتے اور چائے کے پیالے یتیم بچوں میں تقسیم کئے۔