بانہال //ایس ایس بی 14بٹالین کی دھرم کنڈ میں مقیم ڈی کمپنی کی جانب سے ایک کیمونٹی ویلفیئر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پنچایت چچوا اور سیریپورہ سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ سنجیو یادو، ٹو آئی سی پریاورت شرما، ڈاکٹر نریش کمار، سبھاش چندر ڈپٹی کمانڈنٹ کستوری لال اور دیگران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں تین سو سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔