سرینگر//سکولی تعلیم ، حج و اوقاف اور امور قبائل کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ حکومت عید الفطر سے قبل سرو سکھشا ابھیان اساتذہ کی تنخواہیں واگذار کرے گی ۔ وزیر نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایس ایس اے سے وابستہ تنخواہوں کے معاملات پر غور کرے گی ۔ تا ہم وزیر نے کہا کہ جب تک ایس ایس اے سے متعلق معاملات نمٹائے جاتے ہیں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایس ایس اے اساتذہ کیلئے 143 کروڑ روپے کی رقم واگذار کی جائے گی تا کہ یہ اساتذہ اپنے اخراجات پورے کر سکیں ۔