سرینگر// بانڈ ی پورہ،بیروہ ، ٹنگمرگ اور ہندوارہ سمیت کئی علاقوں میںایس ایس اے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔بانڈ ی پورہ میںایس ایس اے اساتذہ نے جمعرات کو تنخواہوں کی عدم فراہمی کولیکر حاجن میں احتجا جی د ھر نا دیا۔ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، قوئل مقام ، گریز اور حاجن سے وابستہ اساتذۃ نے زونل ایجو کیشن آ فس حاجن کے احاطے میں جمع ہوکر تنخواہو ں کی عدم فراہمی کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔ ہندوارہ میں احتجاجی اساتذۃ نے ریلی نکالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس تک مارچ مارچ کیا ۔انہوں نے عرصہ دارز سے رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کر نے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے سرکار کو خبردار کیاکہ اگر اُن کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے توہڑتال میں شدت لائی جائے گی ۔ بیروہ بڈگام میں ایس ایس اے ٹیچروں نے احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کیا۔ رہبر ٹیچرس فورم کے جھنڈے تلے ایس ایس اے ٹیچرس نے احتجاج ریلی نکالی اور مارچ کیا۔مظاہرین ’محبوبہ تیرے دور میں ٹیچر بھوکے مرتے ہیں ‘ جیسے نعرے بلند کررہے تھے ۔احتجاجی اساتذہ نے کہا کہ وہ عرصہ دارز سے رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کر نے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے سرکار سے اپنی پالیسی واضح کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ’ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تواحتجاج میں شدت لائی جائے گی ۔ ٹنگمرگ میں مارچ کرنے کے بعد اساتذہ نے زونل ایجوکیشن افسر، تحصیلدار اور ایس ڈی ایم گلمرگ کو علیحدہ علیحدہ میمورنڈم پیش کئے ۔میمورنڈم میں رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ ان کی ماہانہ تنخواہ سٹیٹ بجٹ سے واگزار کی جائے کیونکہ تنخواہوں کی عدم دستیابی سے رہبر تعلیم استاتذہ کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔