عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ وادی کا پہلا آٹو نامس انجینئر نگ کالج یعنی خود مختار کالج بنا ہے۔اس کے لئے کالج کو منظوری ملی ہے۔ کالج میںکل بائیس ویں گورننگ باڈی میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔جسکی صدارت ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی پونے کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پی این رازدان نے ورچول موڈمیں کی۔ماہرین نے کالج میں آٹیفشل انٹیلی جنس کورسزکے ساتھ ساتھ روزگار سے جڑے کورسز متعارف کرنے پر کالج کی ستائش کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر پی این رازدان سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی پونے، پرنسپل ایڈوائزر کوالٹی ایشورنس اینڈ ایکسیلنس سیل جی ای ایف۔ پروفیسر ڈاکٹرتہمینہ یوسف پرنسپل اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سری نگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر (ڈاکٹر) تہمینہ یوسف، ڈاکٹر جی این قصبہ (آئی اے ایس)، روما وانی (کے اے ایس)، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم اے شاہ اور پروفیسر ایم آر ڈی کندنگر نے بھی تعلیمی ماحول کو حاصل کرنے میں مجموعی بہتری کے لیے کچھ قیمتی تجاویز دیں۔ اجلاس میں NEP-2020 کو نصاب میں شامل کرنے کے امکانات اور طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔