سرینگر//سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ورکرس یونین نے37 فی صد ڈی اے کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کا مطالبے کرتے ہو ئے کہا کہ کارپوریشن سے سبکدوش ہو ئے ملازمین کی6 کروڑ روپے مالیت کی بقا یا رقم کوموجود بجٹ سے واگذ ار کرنے کے مجوزہ منصوبہ پر روک لگا دی جائے۔روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ورکرس یونین کے بینر تلے ایس آ ر ٹی سی ملازمین نے پریس کا لونی میں احتجاجی مظا ہر ے کرتے ہو ئے کہا کہ اس وقت کارپوریشن میں26 سو ملازمین کام کررہے ہیںجن کا37 فی صد ڈی اے کارپوریشن کے پاس واجب الادا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروپریشن سے سبکدوش ہو ئے ریٹا ئر ملازمین کے6 کروڑ روپے بقایا رقم کی واگذاری کیلئے حکومت نے یہ مجوزہ منصوبہ بنا لیا ہے کہ وہ کا رپوریشن کے موجودبجٹ سے یہ رقم واگذار کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیاگیا تو اس اقدام سے کارپوریشن میں کام کررہے ملازمین کو ایک مرتبہ پھر تنخوا ہ کی عدم دستیابی کا سا منا کر نا پڑے گا جبکہ ا نہیں 37 فی صد ڈی اے کیلئے مزید کئی برسوں کا انتظا ر کرنا پڑے گا ۔لہذا ہماری حکومت سے یہی گذارش ہے کہ وہ 6 کروڑ روپے رقم کا کوئی الگ بندوبست کیاجائے۔ انہوں ے کہا کہ بجٹ میں مختص کی گئی یہ رقم کارپوریشن کے موجود ہ ملازمین کے لئے مخصوص ہو تی ہے، اس لئے بجٹ سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔(سی این ایس)